علاقائی
خلاصہ
- مظفرآباد:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے عام انتخابات 2026 کی حتمی انتخابی فہرستیں بھی باقاعدہ طور پر شائع کر دی گئیں، جب کہ عوام الناس کو انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ یا غلط کوائف کے ذریعے ووٹ درج کروانے کی کوشش قانوناً جرم ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جعلی دستاویزات کے ذریعے ووٹ اندراج کی کوشش کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ جعلی معلومات پر ووٹ اندراج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوری فوجداری کارروائی کی جائے گی، تمام رجسٹریشن افسران مشکوک ووٹ اندراج کے خلاف سخت کارروائی کریں۔