علاقائی
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مرمت کے دوران کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کمپریسر پھٹنے کے واقعے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
کمپریسر پھٹنے کا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آواز دور تک سنائی دی، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔