ریاست بہاولپور کے آخری فرمانروا نواب صادق محمد خان کا یوم وفات عقیدت سے منایا گیا

ریاست بہاولپور کے آخری فرمانروا نواب صادق محمد خان کا یوم وفات عقیدت سے منایا گیا

قلعہ ڈیراور کے شاہی قبرستان میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے محسنِ پاکستان کو سلامی پیش کی۔

دوسری جانب تقریب میں شاہی خاندان کے افراد، ضلعی انتظامیہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، نواب سر صادق محمد خان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی اور درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید برآں مقررین نے قیامِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان کے لیے نواب سر صادق محمد خان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔