دریائے سندھ میں ڈوبنے سے 11 سالہ کمسن بچہ جاں بحق

دریائے سندھ میں ڈوبنے سے 11 سالہ کمسن بچہ جاں بحق

بھیک مانگ کر گزر بسر کرنے والی ذہنی توازن سے محروم خاتون کا بیٹا دریائے سندھ میں ڈوب گیا، پولیس اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کی جانب سے موقع پر سی پی آر دینے کے باوجود کمسن بچہ جانبر نہ ہو سکا، سول ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی 11 سالہ بچہ دم توڑ چکا تھا، ڈاکٹروں نے تصدیق کر دی۔