کراچی میں آلائشوں کو سڑکوں پر پھینکنے پر 8 افراد گرفتار

کراچی میں آلائشوں کو سڑکوں پر پھینکنے پر 8 افراد گرفتار

ذرائع کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب  سے کیماڑی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو سڑکوں پر پھینکنے اور چیڑ پھاڑ کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اِس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے پر کیماڑی میں 8 افراد گرفتار کیے، حکم نامے میں عیدالاضحیٰ صفائی مہم کے دوران سڑکوں پر آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہیں، گرفتاریاں اور قانونی کارروائی جاری رہے گی۔