علاقائی
خلاصہ
- مری: (دنیا نیوز) مری کے جنگلات میں تین روز سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔
کوٹلی ستیاں، بھانگل اور دیرہ کلیاڑی سے ملحقہ جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے، لہتراڑ فارسٹ ریسٹ ہاؤس کے قریبی علاقوں میں بھی جنگلات آگ سے متاثر ہوئے۔
جنگلات میں لگی آگ کے باعث قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا، مالاکنڈ کی تحصیلوں بٹ خیلہ، درگئی اور آلہ ڈھنڈ کے پہاڑوں پر بھی آگ لگی، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف رہے۔
تیز ہواؤں اور دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔