علاقائی
خلاصہ
- مظفرآباد :(دنیا نیوز) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مزید مشاورت شروع کردی، وفاقی اور آزادکشمیر کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی ہوگا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی و آزاد کشمیر کی حکومتی کمیٹی کی تجاویز پر ایکشن کمیٹی کے کور ممبران مشاورت کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران فیصلے سے وفاقی و حکومتی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔