علاقائی
خلاصہ
- سیہون: (دنیا نیوز) ملک کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل منچھر جھیل خشک ہونے لگی۔
پانی کی کمی کے باعث جھیل دو کلومیٹر تک بنجر زمین کا منظر پیش کرنے لگی، منچھر جھیل میں پانی کم ہونے سے مچھلی کی نسل بھی ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم ہو کر 106 آر ایل یعنی 6 فٹ رہ گئی ہے۔
منچھر جھیل اور اس کے اطراف کی زمینیں بھی بنجر بن گئی ہے جس کے باعث کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، منچھر کی 30 ہزار سے زائد آبادی پینے اور زرعی پانی سے محروم ہوگئی ہے۔
اہل علاقہ نے جھیل کی بحالی کے لیے منچھر بند پر احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے منچھر جھیل کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ جھیل میں پانی کی کمی کے باعث مچھلی کا بیج ختم ہو گیا ہے، ذریعہ معاش چھینا جا رہا ہے، پانی خشک ہونے کے باعث جھیل میں کشتیاں بھی نہیں چل رہیں اور سیاحوں نے بھی آنا چھوڑ دیا ہے۔