علاقائی
خلاصہ
- کراچی :(دنیا نیوز) کےالیکٹرک کی مین کیبل میں خرابی کے باعث نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ سٹیشن کی بجلی معطل ہوئی۔
شہر کو 54 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا،پانی کی کمی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، نارتھ ایسٹ کراچی واٹرپمپنگ سٹیشن میں 31 مئی کوصبح 3:27 پرکے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کی جانے والی بجلی اچانک معطل ہو گئی۔
اِسی طرح K-II پمپنگ سٹیشن کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور شہر کو پانی کی فراہمی کا نظام جزوی طور پر متاثر ہوا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے رابطہ کرنے پر کے الیکٹرک کی تکنیکی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہK-II پمپنگ سٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی مین کیبل میں فالٹ پیدا ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
اِسی طرح تکنیکی خرابی کے نتیجے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ہنگامی بنیادوں پر متبادل انتظامات کرنا پڑا۔