زہریلی بریانی کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی طبیعت خراب

زہریلی بریانی کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی طبیعت خراب

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد میں میاں، بیوی اور تین کمسن بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ افراد نے مقامی ہوٹل سے لائی گئی بریانی کھائی، جس میں سے چھپکلی برآمد ہوئی، متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ افراد میں 35 سالہ بلال، اسکی اہلیہ ثمینہ، آٹھ سالہ بیٹا فیضان، چار سالہ مریم اور چھ سالہ دعا شامل ہیں۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رضا آباد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔