دریائے سوات میں ایک بچی اور دو خواتین ڈوب گئیں

دریائے سوات میں ایک بچی اور دو خواتین ڈوب گئیں

ریسکیو کارروائی کے دوران ایک خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی، بچی کی تلاش جاری ہے، مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو زندہ بچا لیا۔

ذرائع کے مطابق بچی کو بچانے کی کوشش میں مزید دو خواتین نے بھی دریا میں چھلانگ لگائی اور ڈوب گئیں۔

لیویز کے مطابق دریائے سوات میں لاپتہ بچی کی تلاش کے لیے واٹر سرچ آپریشن جاری ہے، جاں بحق خواتین کا تعلق ضلع مردان کے ایک ہی خاندان سے تھا۔