شہر قائد میں باؤلے کتے نے14 معصوم بچوں کو کاٹ لیا، علاقہ میں خوف و ہراس

شہر قائد میں  باؤلے کتے نے14 معصوم بچوں کو کاٹ لیا، علاقہ میں خوف و ہراس

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں باؤلے کتے نے معصوم بچوں پر حملہ کردیا، ریبیزکے شکار ایک ہی کتے نے 14 معصوم بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو قریب سندھ گورنمنٹ ہسپتال اورنگی ٹائون کی ایمرجنسی میں لایا گیا، تمام زخمی بچوں کوطبی امداد فراہم کرکے ویکسین لگائی جارہی ہے۔

دوسری جانب باؤلے کتے نے بچوں کوماتھے، سر، پیٹ، پاؤں اور ہاتھوں پر کاٹ کر شدید زخمی کر دیا، زخمی بچوں میں 13 بچے اور ایک بچی شامل ہے

زخمی بچوں کی عمریں 4 سال سے 12 سال کی ہیں جبکہ متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ باؤلا کتا معصوم بچوں کو کاٹ کر مرکزی روڈ پر بھاگ نکلا، حکومت کتوں کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے۔