کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج ریبیز سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق

کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج ریبیز سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق

جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ جی ایچ مدنی کو لاڑکانہ سےطبیعت بگڑنے پر یہاں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکا۔

متوفی کو تقریباً دو ماہ قبل لاڑکانہ میں کتے نے ہاتھ کی انگلی پر کاٹا تھا تاہم انہیں بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ مریض میں بخار، ہائیڈروفوبیا اور ریبیز کی دیگرعلامات ظاہر ہو چکی تھیں، یہ ہمارے ہسپتال میں ریبیز کا پانچواں کیس تھا، جبکہ انڈس ہسپتال میں اس سال 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے 25 ہزار سے زائد کیسز جب کہ سندھ بھر میں ایک لاکھ سے زائد  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔