علاقائی
خلاصہ
- خانیوال: (دنیا نیوز) کبیروالا روڈ ڈنگیاں پلاں کے قریب کار ٹائر پھٹنے کے باعث درخت سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والے 2 نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گئے تاہم 2 زخمی زیرعلاج ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ بلال، 28 سالہ حمزہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 23 سالہ انس اور 25 سالہ حیدر اور 15 سالہ سکینہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار درخت سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کیا تھا۔