دکی میں منگنی سے واپس آنے والی وین کھائی میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

دکی میں منگنی سے واپس آنے والی وین کھائی میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

عینی شاہدین کے مطابق دکی میں منگنی کی تقریب سے واپس آنے والی ایک وین مندے ٹک کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ نے کہا کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں اور تمام متاثرین کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لورالائی ریفر کر دیا گیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پائند خان ولد گلزار خان کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کے خاندان سے ہے۔