حیدر آباد میں تیز رفتار ٹرالر تلے کچلے جانے سے خاتون جاں بحق

حیدر آباد میں تیز رفتار ٹرالر تلے کچلے جانے سے خاتون جاں بحق

حادثہ مقتولہ کی بہنوں کے سامنے پیش آیا، ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہوگیا، جاں بحق خاتون کی شناخت 30 سالہ داڈو شیخ کے طور پر ہوئی اور وہ جامشورو کی رہائشی تھی۔

خاتون جامشورو۔حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب گداگری کر کے گزر بسر کرتی تھی، حادثے کے بعد لاش کئی گھنٹے سڑک پر پڑی رہی، بعد ازاں پولیس نے ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایل ایم یو ہسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹرالر اور ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، حادثہ کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔