قصور: فیروز پور روڈ پر 3 موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

قصور: فیروز پور روڈ پر 3 موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت حسیب کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 20 سال ہے، حسیب بستی چراغ شاہ کا رہائشی تھا۔

حسیب اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سٹیل باغ پارک کی طرف جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث 3 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شحص کی ڈیڈ باڈی کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔