نواب شاہ: آئل ٹینکر تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

نواب شاہ: آئل ٹینکر تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔