علاقائی
خلاصہ
- نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں خستہ حال کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا۔
نوشہرہ کے علاقے اسماعیل خیل چراٹ میں خستہ حال کمرے کی چھت اچانک گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے دونوں افراد کو نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حاجی راشد کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب زخمی فیصل خٹک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔