ڈیرہ اللہ یار میں پانی بھرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اللہ یار میں پانی بھرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پانی بھرتے ہوئے ایک نوجوان کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی  جان کی بازی ہارگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ  گئی جس نے اپنی موجودگی میں مرنے والے کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔