علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں کرنٹ لگنے سے کیبل آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ بہاولنگر کے علاقے شہید چوک کے قریب بجلی کے پول پر کیبل کی مرمت کے دوران پیش آیا جہاں کرنٹ کا جھٹکا لگنے سے کیبل آپریٹر پول سے نیچے گر گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی جسے زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی کی لاش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔