لاہور: ملزم گرفتار نہ ہونے پر زیادتی کا شکار لڑکا احتجاجاً درخت پر چڑھ گیا

لاہور: ملزم گرفتار نہ ہونے پر زیادتی کا شکار لڑکا احتجاجاً درخت پر چڑھ گیا

متاثرہ لڑکا لاہور پریس کلب کے باہر درخت پر چڑھ گیا جس کے بعد پولیس اسے درخت سے اتار کر ساتھ لے گئی۔

لاہور کے علاقے ہڈیارہ کا رہائشی 15 سالہ نبیل اپنے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم طاہر کی عدم گرفتاری پر بطور احتجاج پریس کلب کے باہر درخت پر چڑھا تھا۔

متاثرہ لڑکے نے پیٹرول کی بوتل بھی پکڑ رکھی تھی، جس کا کہنا تھا کہ وہ انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کر لے گا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور متاثرہ نوجوان کو درخت سے اتار کر وین میں بٹھا کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والے لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ 28 جون کو اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ہڈیارہ میں درج کیا گیا تھا۔