ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے

ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے

بیکری کے کارخانے میں گیس لیکیج اور شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں کارخانے میں موجود متعدد ملازمین جھلس گئے تھے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تین مزدور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔