لال پل کے قریب کار نہر میں جا گری، گاڑی میں سوار تین افراد محفوظ

لال پل کے قریب کار نہر میں جا گری، گاڑی میں سوار تین افراد محفوظ

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نہر میں گرنے والی کار میں تین افراد سوار تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دوسری کار بھی موقع پر موجود تھی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کرین کے ذریعے نہر میں گری کار نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی حکم دے دیا ہے۔