علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) ہارن آباد روڈ پر تیز رفتار مسافر بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شمعون اور انور بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس سٹی بی ڈویژن کے مطابق حادثے کے بعد مسافر بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات کے ساتھ قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔