علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ٹریفک حادثات تھم نہ سکے، قائد آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس نے ڈرائیور گرفتار کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا، لانڈھی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 497 افراد جاں بحق، 5 ہزار 987 افراد زخمی ہوئے، ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں 160 افراد جان کی بازی ہارے۔