بہاولپور میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی

بہاولپور میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر دونوں موٹر سائیکلوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور شدید زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ زخمی خاتون کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔