علاقائی
خلاصہ
- دنیا پور: (دنیا نیوز) مخدوم عالی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ حارث مڑل کے نام سے ہوئی، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو مخدوم عالی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام نوجوان پنیاں بنگلا کے رہائشی تھے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔