نارنگ منڈی: موٹرسائیکل کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

نارنگ منڈی: موٹرسائیکل کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کا تعلق نارووال سے ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔