نوشہرہ ورکاں: 5 موٹرسائیکل سڑک پر کھڑے منی ٹرک سے ٹکرا گئے، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

نوشہرہ ورکاں: 5 موٹرسائیکل سڑک پر کھڑے منی ٹرک سے ٹکرا گئے، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد گوجرانوالہ سے پیروارث شاہ کے دربار جا رہے تھے، حادثے میں علی حیدر، حمزہ، فیصل اور شبنم بی بی جاں بحق ہوئے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔