خانیوال میں ٹریفک حادثہ: راہگیر نوجوان اور کار سوار خاتون جاں بحق

خانیوال میں ٹریفک حادثہ: راہگیر نوجوان اور کار سوار خاتون جاں بحق

ایم فور موٹروے شام کوٹ انٹرچینج پر کار پیدل چلتے نوجوانوں سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، کار الٹنے سے پیدل چلتا نوجوان اور کار سوارخاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ریسکیو ٹیموں کی مدد سے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام نے بتایا کہ کار لاہور سے کراچی جارہی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں پیدل چلتے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ فہیم اور کار سوارخاتون کی شناخت 48 سالہ صفیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔