علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک کمپاؤنڈ سے 55 سالہ شخص کی پراسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاش جھلسی ہوئی نہیں، شدید گرمی کے باعث خراب ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد موت کی وجوہات جاننے میں مدد ملے گی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق متوفی کو آخری بار جمعہ کے روز عصر کی نماز کے بعد دیکھا گیا، بعد ازاں ان سے رابطہ منقطع ہوگیا، کمپاؤنڈ کا دروازہ اندر سے بند تھا، بچے کو اندر بھیجنے پر لاش کا انکشاف ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، متوفی لانڈھی بھینس کالونی کا رہائشی ہے۔