کراچی: دو ٹرالرز میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

کراچی: دو ٹرالرز میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

خیال رہے کہ کراچی میں رواں ماہ کے پہلے 15 دنوں میں ٹریفک حادثات میں 37 افراد جاں بحق ہو گئے اور 20 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ رواں سال اب تک مختلف حادثات میں 536 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔