پاکستان
خلاصہ
- نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) نارنگ منڈی کے کالاخطائی روڈ پر دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سدھانوالی اسٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب لاہور سے شکرگڑھ جانے والی ایک مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو کے مطابق تصادم کے بعد دونوں بسیں بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر کھیتوں میں جا گریں، جس سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور قریبی اسپتال منتقل کیا، جبکہ 3 زخمیوں کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا۔