علاقائی
خلاصہ
- چونیاں: (دنیا نیوز) چونیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ والدین کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
ہسپتال ذرائع کےمطابق اہلخانہ نے گھر میں پکا ہوا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد چاروں کی طبیعت بگڑ گئی، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا، تاہم 20 سالہ عمارہ اور 13سالہ تحریم جانبر نہ ہوسکیں۔
ذرائع کے مطابق لڑکیوں کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کی لاشیں آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کردی گئی ہیں۔