خیرپور ناتھن شاہ: پولیس کارروائی کے دوران بزرگ شخص جاں بحق، ورثا کا احتجاج

خیرپور ناتھن شاہ: پولیس کارروائی کے دوران بزرگ شخص جاں بحق، ورثا کا احتجاج

بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے بعد ورثا نے میت کے ہمراہ انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا، کولاچی سٹاپ پر احتجاج کے باعث لاڑکانہ کراچی روٹ پر ٹریفک معطل اور انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے 13 سالہ بچے کو سپاری فروخت کرنے کے الزام میں پکڑنے کی کوشش کی، بچے کے دادا محمد پریل گانگھرو نے پولیس سے بچے کو چھوڑنے کی اپیل کی، پولیس اہلکاروں کی مبینہ بدسلوکی اور دھکم پیل سے بزرگ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگئے۔

ورثا کا مزید کہنا ہے کہ بے ہوش بزرگ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، پولیس نے بلا جواز کیبن پر کارروائی کی، بزرگ بزرگ شہری پر مبینہ تشدد کیا گیا، واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔