یونین کونسل سیکرٹری 10 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

یونین کونسل سیکرٹری 10 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن کے مطابق یوسی 54 رشید آباد کے سیکرٹری نے 10 ہزار روپے رشوت وصول کی، یوسی سیکرٹری نے ایاز نامی شہری سے پیدائشی سرٹیفکیٹ بنانے کے لیے رشوت لی۔

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کیے گئے۔

یوسی سیکرٹری کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا گیا، مزید کارروائی جاری ہے۔