علاقائی
خلاصہ
- تلہ گنگ: (دنیا نیوز) لاوہ میں اپنے ڈیرے پر 12 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او کے نوٹس پر تھانہ لاوہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 31 اگست کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لے جایا جائے گا، ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد حتمی میڈیکل رپورٹ مرتب ہوگی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی اپنے بھائی کے ہمراہ عبداللہ شاہ کے ڈیرے پر دم کرانے گئی تھی۔