ہارون آباد میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بچی جاں بحق، والدین شدید زخمی

ہارون آباد میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بچی جاں بحق، والدین شدید زخمی

حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ والدین شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق بچی کی شناخت تانیہ جبکہ زخمیوں میں جمیلہ اور اقبال شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق بچی کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔