سانگھڑ: کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم، نوجوان جاں بحق

سانگھڑ: کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم، نوجوان جاں بحق

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ جمڑاؤ فوجی موڑ، صوفی سٹاپ کے قریب پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا، زخمی نوجوان احسان علی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت احسان علی کے نام سے ہوئی جو کہ سردار غلام رسول شر کا صاحبزادہ تھا، نوجوان کی اچانک موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔