مریدکے: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

مریدکے: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق 25 سالہ نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی، حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، حادثے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے، بس کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔