علاقائی
خلاصہ
- ہارون آباد: (دنیا نیوز) ہارون آباد میں فورٹ عباس روڈ پر 69 فور آر کے قریب ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرالر ڈرائیور کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔