منچن آباد میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی

منچن آباد میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی

حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔