حاصل پور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

حاصل پور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

حادثے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا، جاں بجق ہونے والے شخص کا تعلق قریبی بستی موراں والی سے تھا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی بھی تلاش شروع کر دی گئی۔