علاقائی
خلاصہ
- نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ کے علاقہ قائد عوام یونیورسٹی کے پاس کار سوار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ دیا، پیچھے سے آنے والی دوسری کار بھی کنٹرول سے نکل کر حادثے کا شکار کار سے ٹکرا گئی، جس سے کار میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بھی امدادی ٹیمیوں کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔