بہاولنگر میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی

بہاولنگر میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی

حادثہ میں ایک نوجوان نہر میں گر کر جاں بحق ہوگیا، حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی محمد عرفان کے نام سے شناخت ہوئی ہے، زخمیوں کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔