ڈسکہ میں حادثہ، پٹرولنگ پولیس کا اہلکار جاں بحق

ڈسکہ میں حادثہ، پٹرولنگ پولیس کا اہلکار جاں بحق

دو پٹرولنگ پولیس اہلکار سمیع اللہ اور محمد اعظم گوجرانوالہ دفتر سے واپس سیالکوٹ جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سے گر کر سمیع اللہ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، سمیع اللہ سیالکوٹ پٹرولنگ پولیس کے آفس میں بطور کمپیوٹر آپریٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی، سمیع اللہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔