علاقائی
خلاصہ
- ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب اڈا بجلی گھر ایک ٹرالے اور ڈالے میں تصادم ہوا۔
حادثہ میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت سے ایک شخص 40 سالہ ناظم کو بحفاظت زندہ باہر نکال لیا۔
پولیس حکام نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے افرادکی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔