علاقائی
خلاصہ
- دنیاپور: (دنیا نیوز) دنیا کے علاقہ ملتان روڈ پر تھانہ جلہ آرائیں کے قریب ٹرالر میں زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 18 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا،
حادثے میں جاں بحق 18 سالہ نوجوان کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی ہے، زخمی نوجوان کی شناخت 19 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔