علاقائی
خلاصہ
- شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں اڈا لاڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی۔
حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار ہوگیا، جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں، جلد حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔